بلدیہ فیکٹری مالکان کو بیگناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد

بلدیہ فیکٹری مالکان کو بیگناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے بلدیہ فیکٹری مالکان کو بیگناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کر دی۔ عدالت نے مالکان اور مینیجر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید 9 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی تو تفتیشی افسر نے فیکٹری مالکان کو بیگناہ قرار دینے کی رپورٹ پیش کی جو عدالت نے مسترد کر دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مالکان پر فیکٹری کے دروازے دانستہ طور پر بند کرنے کا الزام ہے۔سانحے میں دوسو انسٹھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے مالکان کو کیسے بیگناہ قرار دیا جا سکتا ہے؟ عدالت نے فیکٹری مالک عزیز بھائلہ، ارشد بھائلہ، شاہد بھائلہ اور مینیجر محمد منصور کو پیش ہونے کا حکم دیدیا جبکہ مزید نو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ملزموں میں شاہ رخ، زبیر چریا، علی حسن قادری، عمر حسن اور اقبال ادیب شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے حماد صدیقی اور رحمان بھولا کے ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -