عبدالرشید غازی قتل کیس میں مشرف کے دائمی وارنٹ جاری، جائیداد ضبط کرکے نیلام کی جائے،تفصیلی فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج نے عبدالرشید غازی قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرکے نیلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عبدالرشید غازی قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جو ایک صفحے پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری تک کیس داخل دفتر کردیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعدکیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ تفصیلی فیصلے میں سابق صدر کی جائیداد ضبط کرکے نیلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ جبکہ مشرف کے دونوں ضامنوں کے ایک ، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے۔