کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے مرحوم والد رفیق حسین آغاکیلئے قرآن خوانی

کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے مرحوم والد رفیق حسین آغاکیلئے قرآن خوانی

  

لاہور(نامہ نگار )کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے مرحوم والد رفیق حسین آغا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی ہوئی جس کے اختتام پرممتاز نعت خواں مرغوب ہمدانی نے دعا کرائی ،قرآن خوانی میں سول افسران ،سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید ، روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور ، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی ، جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے ، ڈی سی او فیصل آباد نور اللہ مینگل ، اسلم ڈوگر ،ارشد سعید اور زعیم قادری شامل ہیں ۔قرآن خوانی میں سینئر صحافی جمیل اطہرقاضی ، سید ممتاز شاہ اور مزمل سہر وردی نے بھی شرکت کی ۔

قرآن خوانی

مزید :

صفحہ آخر -