گلو بٹ کے بھائی گلابٹ کی بھی درگت بن گئی

گلو بٹ کے بھائی گلابٹ کی بھی درگت بن گئی

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لاہور پریس کلب میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے بھائی نے بھائی کی یاد تازہ کر دی۔ گْلا بٹ نے ایکشن انٹری دی اور صحافیوں سے بدتمیزی کی تو بد نظمی پھیل گئی۔ صوبائی ترجمان کو کانفرنس بھی ادھوری ہی چھوڑنا پڑی۔ جانثار فورس نے ملزم کو سڑک پر لٹا کر درگت بنا دی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور پریس کلب میں حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کی پریس کانفرنس ہو رہی تھی تو گلو بٹ کا بھائی بھی آیا اور بھائی جیسا ایکشن بھی دکھایا۔ گْلا بٹ صحافیوں کے گھر میں صحافیوں سے بھڑا تو پھر بھیڑ لگ گئی۔ معاملہ زعیم قادری تک پہنچا تو صوبائی ترجمان غصے میں آئے ہاتھ جوڑے اور تیور بھی دکھائے۔ زعیم قادری نے گْلا بٹ سے لاتعلقی ظاہر کی اور پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی دے دی۔ بدمزگی ہوئی تو زعیم قادری نے پریس کانفرنس ادھوری ہی چھوڑ دی لیکن معاملہ پھر بھی ختم نہ ہوا۔ جانثار فورس والوں نے گْلا بٹ کو قابو کیا سڑک پر لٹایا اور بدتمیزی کا خوب مزہ چکھایا۔ غصہ اتارنے کے بعد گْلا بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

درگت

مزید :

صفحہ آخر -