ا یف بی آر نے لاہور میں واقع 12فیشن برانڈز کو نوٹس بھجوادئیے
لاہور (سپیشل رپورٹر)ا یف بی آر نے لاہور کے مختلف علاقوں میں واقع12فیشن برانڈز کو نوٹس بھجوادئیے ہیں۔ ریجنل ٹیکس آفس ٹوزون ون میں واقعہ فیشن برانڈز سے23دسمبر تک تفصیلات مانگ لی ہیں۔ یہ نوٹسز آؤٹ لٹس کو ٹیکس آرڈیننس 2001کی شق 136کے تحت بھجوائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن فشن برانڈز آؤٹ لٹس کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ان میں اینوا مال کراس روڈ ایم ایم عالم روڈ آغا نور، بیج ٹری، بریک آؤٹ، سٹی ٹاور، مال آف لاہورمیں آؤٹ لٹس، لبرٹی مارکیٹ میں ایچ کریم بخش، واپڈا ٹاؤن بیچ ٹری شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیشن آؤٹ لٹس سے رجسٹریشن کی معلومات لی جائیں گی۔ اس کا مقصد ٹیکس نیٹ کی بنیاد کو وسیع کرنا ہے۔
نوٹسز