سندھ کابینہ کا اجلاس ،مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ منظور ،صوبائی احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ
کراچی(صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا مسودہ منظور کرلیا گیا،اجلاس میں صوبائی احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ اور سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غورکیا گیا۔پیر کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے سندھ احتساب کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی، کابینہ اراکین نے رائے دی کہ یہ کمیشن ریٹائرڈ جج ،سنیئر بیورو کریٹس پر مشتمل ہو ،سندھ احتساب کمیشن کا بل ایوان سے منظور کرایا جائے۔اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غور کیا گیا، کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں، اخبارات میں ملازمتوں کے اشتہارات کو لازمی قرار دیا جائے۔آئی جی سندھ نے امن و امان سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، کابینہ نے امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کا اظہارکیا۔کابینہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سکیورٹی کیلئے بھرتیاں کی جائیں۔
سندھ کابینہ