سندھ حکومت کا لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پولیس کرے گی تاہم اس میں رینجرز کا بھی تعاون شامل ہوگا ۔کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کچھ معاملات پر بات ہوئی ہے جس میں سرفہرست امن وامان کا مسئلہ تھا تاہم امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور جرائم میں مسلسل کمی آ رہی ہے جب کہ اجلاس میں سندھ حکومت نے لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، یہ آپریشن سندھ پولیس کرے گی تاہم اس میں رینجرز کا تعاون بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی لہذا اسلحہ کی نمائش پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر جرمانے میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہیلمٹ کی بھی پابندی ہوگی جب کہ شارع فیصل پر موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے کرتب بازی ممنوع ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی سندھ نے صوبائی محکموں اور اداروں کو اپنے بجلی اور دیگر سہولیات کی مد میں واجبات کو قابو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -