الخدمت شہریوں کو معیاری پا نی فراہم کر رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

الخدمت شہریوں کو معیاری پا نی فراہم کر رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 7فاروق اعظم مسجد پرنصب RO واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتا ح کر دیا گیا ،افتتا ح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا،افتتا ح کے بعد لوگوں کو مفت پا نی بھی فراہم کیا گیا۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ ہے ،لوگوں کو عام استعمال کے لیے بھی پانی نہیں مل رہا ،لیکن جو مل رہا ہے اس میں شفافیت نہیں ہے ،الخدمت شہریوں کو عالمی معیار کے مطا بق پینے کا پا نی فراہم کر رہی ہے، اس موقع پرسیکر یٹری الخدمت انجینئر سلیم اظہر ، سعودی عرب میں فرینڈز آف الخدمت کے علی محسن ،محسن جلا لی، اشعر گرامی ،آصف کسبا تی ،صلا ح الدین شیخ ،قاضی سید صدر الدین اور راشد قریشی نے بھی خطاب کیا ،جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز ،محمود حامد اورالخدمت کے ذمہ داران موجود تھے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت واٹر فلٹریشن کے جد ید سسٹم کے تحت شہریوں کو پا نی فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معیاری اور صاف پا نی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن الخدمت اپنے حصہ کا کام کر رہی ہے،کراچی کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ،لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں ملنی چاہئیں ،کراچی میں نئی صبح کا آغاز ہو نا چاہیے،انہوں نے کہا کہ نوجوان اتحاد اور امن کی بنیاد پر ہماراسا تھ دیں،الخدمت دیانت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس پر اعتماد کرتے ہیں۔محسن جلالی نے کہا کہ الخدمت کے کاموں کی قدر کرتے ہیں ،کوشش کریں گے ایسے مزید پلا نٹ قائم ہوں ۔علی محسن نے کہا کہ صاف پانی انسانی زندگی کیلئے ضروری ہے ،صاف پانی کی فراہمی بڑی نیکی ہے، کوشش کی جائے پا نی کا عالمی معیار برقرار رہے ،انجینئر اظہر سلیم نے کہا کہ خدمت جماعت اسلامی کا خاصہ ہے اور یہ 1947سے شروع ہو ئی ،آلودہ پانی بیماریوں کی جڑ ہے ،اسی لیے فیصلہ کیا کہ لوگوں کو صاف پا نی فراہم کریں ،صلاح الدین شیخ نے فاروق اعظم مسجد پر فلٹریشن پلا نٹ کے قیام سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا ،راشد قریشی نے کہا کہ یہ شہر میں 16 پلانٹ ہے، رواں برس دسمبر تک 25 واٹر فلٹریشن پلا نٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا ،اشعرگرامی نے الخدمت کے کاموں کو سراہا ،قاضی سید صدر الدین نے کہا کہ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مزید پلانٹس لگا ئے جائیں گے۔ مخیر حضرات تعاون کریں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -