نوشہرہ ،فوکل پرسن کا سکولوں اور پشتوں پر تعمیراتی کام کا معائنہ

نوشہرہ ،فوکل پرسن کا سکولوں اور پشتوں پر تعمیراتی کام کا معائنہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) وزیر شکایات سیل نوشہرہ کے چےئرمین اور ضلع ناظم اعلیٰ نوشہرہ کے فوکل پرسن حاجی حسین احمد خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ضلع ناظم اعلیٰ لیاقت خٹک کی خصوصی ہدایت پر پی کے13 کے علاقوں بہادر خیل، پہاڑی کٹی خیل اور مانکی شریف میں سکولوں، سڑکوں اور کسی کے کنارے پشتوں کی تعمیراتی کاموں پر اچانک چھاپہ مارا اور ناقص میٹریل استعمال کرنے پر اورسےئر سمیع اللہ اور ٹھیکیداروں بخت منیر، لیاقت علی اور طاہر کو دوبارہ تعمیراتی کام کرنے کا حکم دیا کیونکہ ان تمام ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کیاگیا تھا جس پر ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کیلئے مزید تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک اور ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک کو مراسلہ ارسال کردیاگیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شکایات سیل نوشہرہ کے چےئرمین اور ضلع ناظم اعلیٰ نوشہرہ کے فوکل پرسن حاجی حسین احمد خٹک ممبران حاجی نوشیرخان، زاہد حیات کے علاوہ سی اینڈ ڈبیلواورپبلک ہیلتھ کے افسران بھی موجود تھے معائنہ ٹیم نے پی کے13 کے علاقوں بہادر خیل، پہاڑی کٹی خیل اور مانکی شریف میں سکولوں، سڑکوں اور کسی کے کنارے پشتوں کی تعمیراتی کاموں پر اچانک چھاپہ مارا اور ناقص میٹریل استعمال کرنے پر اورسےئر سمیع اللہ اور ٹھیکیداروں بخت منیر، لیاقت علی اور طاہر کو دوبارہ تعمیراتی کام کرنے کا حکم دیا کیونکہ ان تمام ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کیاگیا تھا جس پر ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کیلئے مزید تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک اور ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک کو مراسلہ ارسال کردیاگیا انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے جواب طلب کرلیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے موجود افسران کی سرزنش کی گئی اور دو دن کے اندراندر بند اور ناکارہ بنی سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -