نوشہرہ ،خوشحال پورہ ،دکانوں میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

نوشہرہ ،خوشحال پورہ ،دکانوں میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہر ہ خو شحا ل پور ہ میں چار دکانوں میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی آگ نے آناً فاناً چاروں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دکانوں میں پڑا ہوا لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچنے پر آگ پر قابو پالیاسٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ برگیڈئیرمحمدوسیم انجم نے ٹھیکیدار شاہ زمان ، سکواڈ انچارج شیرمحمد اور محمدپرویز کے ہمراہ متاثرہ دکانوں کا دورہ کیا اور دکانداروں سے آگ لگنے سے متعلق تفصیلات معلوم کی اور دکانداروں کو یقین دلایا کہ ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں گے کنٹونمنٹ بورڈ فائربریگیڈ کے عملے بروقت پہنچنے اور آگ بجانے پر ان کی کوششوں کی تعریف کی واقعات کے مطابق خوشحا ل پور ہ نو شہرہ کینٹ میں واقع چار دکانوں میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑ ک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چاروں د دکا نوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مقامی لوگو ں نے نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلا ع دی فا ئر بر یگیڈ کی تین گا ڑ یا ں موقع پر پہنچ گئیں فا ئر بر ئگیڈ کے عملے نے بر وقت کاروا ئی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاتے ہوئے خو شحال پور ہ کو تبا ہی سے بچا لیا آگ نے چار دکانو ں کو خاکستر کر دیا جس میں دو دکانیں گا رمنٹس اور دو شو ز کی تھیں آگ نے چا رو ں دکا نو ں کو کا ئلہ کا ڈھیر بنا دیا آگ لگنے کی خبر تیز ی سے پھیل گئی اور عوام نے اپنی مد د اپ کے تحت آگ بھجا نا شر و ع کی اس دورا ن فائر بر یگیڈ کی گاڑ یا ں بھی پہنچ گئیں اور ان کے کو ششو ں سے آگ پر قابو پا کر علاقے کو تبا ہی سے بچا لیا اس موقع پر ضلعی انجمن تاجر ان کے صد ر آیا ز پر اچہ اور جنر ل سیکرٹری راجہ سعید بھی موجود تھے انہو ں نے خو د تمام امدا دی کا روائیو ں کا جا ئز ہ لیا اور تاجر برا د ری کا اپنی ہر مد د کا یقین دلا یا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -