ملاکنڈ میں سماجی برائیوں کا خاتمہ مشن ہے ،ظفر علی شاہ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرظفرعلی شاہ نے کہاہے کہ مالاکنڈایجنسی سے ہرقسم جرائم منشیات اورمسائل کاخاتمہ میرامشن ہے علاقے کے عوام بھی اس سلسلے میں ہماراساتھ دیجئے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمسائل اورجرائم پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں جرائم پیشہ عناصرراہ راست پراجائیں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرظفرعلی شاہ نے گزشتہ روز لیوی لائن مالاکنڈ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پروزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ ایم پی اے سیدمحمدعلی شاہ باچاضلعی ناظم سیدمحمدعلی شاہ باچا اورسینئرصحافی محمدعثمان یوسفزئی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈایجنسی ایک پرامن علاقہ ہے کسی کوبھی امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ علاقے سے جرائم اورمنشیات فروشی کاخاتمہ میرامشن ہے اوراس کے خاتمے تک ہم ہرحدتک جائیں گے عوام بھی اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمسائل اورجرائم پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہیں انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین بھی اپناڈیوٹی کویقینی بنایاجائے اورعوام کی خدمت کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ۔