پشاور میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

پشاور میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر)محرم الحرام میں پشاور میں سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے تمام پولیس افسران کو ہدایات دے دیں گئیں ، جلوسوں کے روٹس کو مکمل چیک کیئے جانے سمیت تمام عبادتگاہوں کی سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور پولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات بہتر رکھنے کے لئے ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔ جس میں ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے دوران جلوسوں کے روٹس بارے مکمل معلومات حاصل کرتے ہوئے انہیں مکمل چیک کیا جائے تاکہ کسی بھی جگہ پر کوئی مشکوک چیز نہ کوئی رکھ سکے اور اگر ہو بھی تو اسے وقت سے متعلقہ اداروں کے زریعے راستے سے ہٹایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ۔ جلوسوں کے روٹس پر کسی قسم کا کوئی بھی مٹیریل موجود نہیں ہونا چاہئے ۔ محرم کے دوران تمام سینما گھر ، آڈیو ویڈیوز سٹوڈیوز بند رہینگے اور سرائے و ہوٹلز میں رہائیش لینے والوں کی بھی مکمل تلاشی اور معلومات کی جائے ۔ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو چاہئے کے وہ تاجر برادری ، اہل سنت ولجماعت اور دیگر کے رہنماوں سے رابطے میں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عبادتگاہوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے اور پولیس اہلکار ہیلمیٹ اور جیکٹ کا استعمال ضرور کریں ۔ اسکے علاوہ محرم سے قبل ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بھی تیز کی جائیں ۔