ترقیاتی سکیموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،شکیل ایڈوکیٹ

ترقیاتی سکیموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،شکیل ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جب تک ملک میں کرپشن ا فسران اورسیاستدان موجودہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے مالاکنڈمیں جاری ترقیاتی کاموں کوفوری طورپرمکمل کرکے ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے افسران عوام کے خادم ہیں ائیرکنڈیشن کمروں میں بیٹھ کرمزے لوٹنے والے افسران فیلڈ میں بھی کام کرکے عوام کوتمام سہولیات فراہم کیاجائے ان خیالات کااظہارشکیل خان ا یڈوکیٹ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پاپولیشن افس بٹ خیلہ میں مالاکنڈایجنسی کے مختلف وفوداورافسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ افسران کی سست روی کی وجہ سے تمام کام ادھورے پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ افسران فیلڈمیں کام کرنے کے بجائے دفتروں میں بیٹھ کرمزے لوٹ رہے ہیں جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے افسران اپناقبلہ درست کرکے عوام کے خادم بن جائیں انہوں نے کہاکہ عوام نے مجھے تبدیلی کے نام پرووٹ دیاہے اگرہم عوام کے مسائل حل نہیں کریں گے توپھرہمیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں کرپٹ افسران اورسیاستدان موجود ہواس وقت تک ملک ترقی نہیں کریں گے اورکرپٹ سیاستدان اورکرپٹ افسران کے خاتمے تک پی ٹی آئی اپنامشن جاری رکھیں گے۔