ڈیرہ ،ملزمان سے 2 کلو چرس برآمد

ڈیرہ ،ملزمان سے 2 کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے کاروائیوں کے دوران 2کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او محمد نواز نے پولیس کے ساتھ ملکر امیر سٹی میں جہانزیب ولد افضل کی دکان پر کاروائی کے دوران دو پستول 30بور اور 1050گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،دوسری کاروائی میں تھویا فاضل میں ولی خان ولد عبدالغفور سکنہ انڈس کالونی سے 1050گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو دھرلیا ،تیسری کاروائی میں نیو بنوں چونگی پر نورسید شاہ سکنہ بنوں سے 1پستول تیس بور اور 10کارتوس برآمد کرلئے ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلیا ہے ۔