بٹ خیلہ گاؤں چنارکوٹومیں نامعلوم چوروں نے بجلی کاٹرانسفرمرچوری کرلی

بٹ خیلہ گاؤں چنارکوٹومیں نامعلوم چوروں نے بجلی کاٹرانسفرمرچوری کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ گاؤں چنارکوٹومیں نامعلوم چوروں نے بجلی کاٹرانسفرمرچوری کرلی علاقہ تاریک میں ڈوب گیا ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روزنامعلوم چوروں نے مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ کے گاؤں بٹ خیلہ محلہ چنارکوٹومیزارہ سے بجلی کاٹرانسفرمرچوری کرلیاجس کی وجہ سے پوراعلاقہ تاریکی میں ڈوب گیا بجلی کے بندش کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے جبکہ پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے لوگ بوندبوندترس رہے ہیں گزشتہ روز متاثرہ صارفین نے وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کرکے ان کوتمام صورتحال سے اگاہ کیاشکیل خان نے مالاکنڈانتظامیہ اورمحکمہ واپڈاکوفوری طورپرہدایت کرکے ٹرانسفرمرکوبرامد کرنے اورعوام کوبجلی کے سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کردی۔