سی ویو پر ٹریفک پولیس نے اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی

سی ویو پر ٹریفک پولیس نے اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سی ویو کے قریب ٹریفک پولیس افسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام بنادی۔ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ ذیشان صدیقی کے مطابق سی ویو کے قریب سب انسپکٹر رمضان اپنے فرائض میں مصروف تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رمضان سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی جس پر رمضان اور ملزمان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔اہلکار اور ملزمان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سب انسپکٹر زخمی ہوگیا ۔ اس موقع پر گشت پر معمور پولیس نے ایک ملزم نقاش کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار زخمی ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -