میرپورخاص، پاسپورٹ آفس کا افتتاح 22ستمبر کو ہوگا

میرپورخاص، پاسپورٹ آفس کا افتتاح 22ستمبر کو ہوگا

  

میرپورخاص(خصوصی نامہ نگار)میرپورخاص میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح 22ستمبر کو ہوگا،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے میرپوخاص میں گاما اسٹیڈیم کے سامنے پاسپورٹ آفس گزشتہ دو ماہ سے قائم کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کام شروع نہیں ہو سکااس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری آصف معراج راجپوت ،چوہدری سجاد احمد،زاہد علی قائمخانی ،نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر میرپورخاص ڈویژنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح 22ستمبر بروز جمعرات صبح 11بجے کو آرڈینیٹر صدر پاکستان چوہدری محمد طارق اور سینیٹر سید نہال ہاشمی کریں گے جس کے بعد پاسپورٹ آفس باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -