مٹہ ،ٹریفک کے مختلف واقعات میں ٹریفک اہلکار سمیت 4 زخمی

مٹہ ،ٹریفک کے مختلف واقعات میں ٹریفک اہلکار سمیت 4 زخمی

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان) مٹہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک ٹریفک حوالدار سمیت چار افراد شدید زخمی ۔زخمیوں میں تین کو مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مٹہ میں دو مختلف ٹریفک حادثوں میں ایک ٹریفک حوالدار مسمی احمد شاہ ولد قابل سکنہ چارباغ سمیت چار افراد زخمی ہوچکے ہے ۔پہلا وقعہ مٹہ میلہ ڈاگ کیساتھ اس وقت ہوا ۔جب مٹہ بازار میں ایک ٹرک جو ڈرائیور سرفراز احمد ولد احمد خان سکنہ سرگودھا چلارہاتھا ۔اس ٹرک کو روکنے کی اشارہ کیا ۔اور ٹرک نہ روکنے پر مذکورہ ٹریفک حوالدار مسمی عبید اللہ ولدنعمان سکنہ تخت بھائی کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اس ٹرک کا پیچھا شروع کردی ۔اور میلہ ڈاگ کی قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارکر دونوں کو شدید زخمی کردی ۔جن کو مٹہ ہسپتال علاج کیلئے لاکر بعد میں سید و شریف ہسپتال منتقل کئے گئے ۔ادھر پولیس نے ملزم ڈرایؤر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کی ہے ۔دریں اثناء دوسرا واقعہ مٹہ باماخیلہ روڈ پر ہوا ۔جہاں پر ڈاینا اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ۔جسمیں دوافراد شدید زخمی ہوئے ۔جس میں مسمی ثناء اللہ کو مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -