کریم کار ایپ کے چار سال، نئی شناخت متعارف کرانے کا اعلان

کریم کار ایپ کے چار سال، نئی شناخت متعارف کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) خطے میں صف اول کی مشہور کار بکنگ ایپ کریم (Careem)اپنے چار سال کی تکمیل پر اپنے برانڈ کی نئی شناخت لانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں قابل ذکر ترقی کی بنیاد پر ری برانڈنگ کے اقدام سے کریم مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گی۔ کمپنی کی نئی شناختی علامت کے ساتھ ہرے رنگ کی آنکھ کی جھپکی شامل ہے جس میں پروڈکٹ کے پیغام سے لیکر اشتہارات اور لوگوں تک رسائی سے لیکر کمپنی کلچر تک ہر طرح کی نئی حکمت عملی سے آگاہ کیا ہے ۔ اپنے آغاز کے ساتھ ہی کریم نے تیزی کے ساتھ خطے کے لوگوں کی پسندیدہ کار بکنگ ایپ کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے اور ہر ماہ 30 فیصد کی غیرمعمولی شرح سے ترقی کی۔ یہ مراکش سے پاکستان تک 32 شہروں میں کام کررہی ہے جس کے 40 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ صارفین ہیں اور پورے نیٹ ورک میں اس کے 80 ہزار سے زائد رجسٹرڈ کپتان ہیں۔ اس ری برانڈنگ کا مقصد یہ ہے کہ آن لائن موجودگی کے ساتھ کمپنی کی آف لائن موجودگی کو بھی مستحکم بنایا جائے ۔ ایسی تصویر جو سادہ اور خوبصورت ٹیکنالوجی کو محفوظ کرلیتی ہے اور یوں خطے میں مثبت اثر پیدا کررہی ہے۔ کریم کے شریک بانی مدثر شیخا نے بتایا، 'کریم کی ری برانڈنگ دراصل برانڈ میں بہتری سے بڑھ کر ہے۔ اس نئی برانڈنگ سے کریم کی شناخت اور نمایاں پن میں مکمل تبدیلی آئے گی۔ اس کا لوگو جاندار، مثبت، دلچسپ اور ممتاز ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ اس سے پتا چلے کہ مقامی سطح پر ہم اپنے برانڈ پر کتنا فخر کرتے ہیں۔ ہم نے دکھانے کے لئے سنجیدہ کام بھی کیا ہے کہ کس طرح یہ لوگو جہاں جہاں ہم آپریٹ کرتے ہیں، ان ملکوں کے مختلف کلچرز کے گرد گھومتا ہے اور اس کا متاثرکن طور پر مثبت ردعمل رہا۔ 'انہوں نے کہا،'ہمارا مقصد یہ ہے کہ بہتر طرز زندگی کے لئے اپنے خطے کی جانب بڑھیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں علاقائی تسلیم شدہ برانڈ کی وہ علامت بنائی جس کی بنیاد پر ہم قائم ہیں۔ کریم ایک نمایاں، مقامی اور سب سے متعلق ہے اور نئی شناخت سے ان باتوں سے نسبت کی بہترین ترجمانی ہوتی ہے۔ نئی شناخت کے ساتھ ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف ہم عملی پہلو پر توجہ دیں کہ کمپنی کیا کر رہی ہے بلکہ نیا لوگو لوگوں کے اندر اس پر یقین کرنے پر زور دیتا ہے۔'