بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد190 تک پہنچ گئی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 190تک پہنچ گئی روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی صوبائی حکومت نوٹس لیں عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ اوردیگرمضافات میں ڈینگی مرض بدستورپھیل رہاہے پیرکے دن تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ذرائع کے مطابق مریضوں کی کل تعداد190تک پہنچ گئی ہے مریضوں کی تعدادمیں روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرڈینگی مرض پرقابوپالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔