نئی کر اچی سیکٹر الیون ڈی ،گندگی کے باعث علاقہ کچرا کنڈی بن گیا

نئی کر اچی سیکٹر الیون ڈی ،گندگی کے باعث علاقہ کچرا کنڈی بن گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئی کر اچی سیکٹر 11/D میں کٹرابل پڑے ،پورا علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا ،علاقہ مکینوں ، اسکولوں کو جانے والے بچوں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ جابجا کچرے کے ابنار نے علاقے کو کچرا کنڈی میں بدل دیا ،تفصیلات کے مطابق نئی کراچی الیون ڈی کے علاقے میں کٹر ابل پڑے ہیں جس سے سیوریج کا پانی پورے علاقے میں پھیل گیا ہے ،ایشوریہ جماعت خانہ روڈ پر برساتی نالہ ہے ،سیوریج بورڈ نے الیون ڈی کی سیوریج لائن برساتی نالے سے ملادی ہے اور یہ برساتی نالہ کچرے سے بھر اہوا ہے،سیوریج لائن کا منہ کچرے سے بھرے ہونے کے باعث پانی نالے میں جانے کے بجائے واپس گھروں میں آ رہا ہے ،صورتحال سے سیوریج کے پانی سے ستارہ حیدری گورنمنٹ سیکنڈری بوائزاسکول بھی متاثرہے، صورتحال سے علا قہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں ۔نمازیوں کو نما ز کی ادائیگی ،راہ گیروں کو آمدورفت اور اسکول آنے جانے والے بچوں کو سخت ذہنی کرب سے گزرنا پڑ رہا ہے، سماجی رہنما رحمت بھا ئی نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات ،کمشنر کراچی اورڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی کراچی کے سیکٹر الیون ڈی کی صورتحال کا نوٹس لیں، علاقے کادورہ کریں اور یہاں کے مکینوں کو اس اذیت سے نجات دلائیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -