بونیر میں سپشل فورس کو ذاتی استعمال نہ کیا جائے ،سلطان زیب

بونیر میں سپشل فورس کو ذاتی استعمال نہ کیا جائے ،سلطان زیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انصاف لائیرز فورم بونیر کے وکلاء نے وزیر اعلی خیبر پحتون خواہ اور انسپکٹر جنرل اف پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ بونیر میں سیکورٹی کے نام پر سپیشل پولیس فورس سے زاتی کام لئے جاتے ہے ۔سپیشل پولیس فورس کے تقریبا پچاس پولیس اہلکاروں سے گھروں میں ذاتی کام لینے ،ٹریکٹرز سمیت دیگر ایسے کام لئے جاتے ہے جبکہ تنحواہ حکومت کے خزانہ سے وصول کئے جاتے ہیں ۔اور ہر ماہ حکومتی خزانہ سے لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہے ،جبکہ بونیر کے بہت سے اہم چیک پوسٹوں اور چوکیوں پر جوانوں کی کمی ہے ۔اگر سپیشل پولیس فورس ضلع میں امن کے قیام کے لئے ہے تو ان افراد سے کلوز کرکے انکی ڈیوٹیاں چیک پوسٹوں یا تھانوں میں لگادی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انصاف لائیرز فورم کے وکلاء سلطان زیب خان ایڈوکیٹ ،شاہ حسن خان ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں منعقدہ اجلاس کے بعد ہمارے نمائندہ سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بونیر کے امن کے قیام میں سپیشل پولیس فورس کا بڑا ہاتھ ہے ۔صوبائی حکومت نے پورے صوبہ میں ریگولر پولیس کی کمی کے باعث بونیر میں تقریبا اٹھ سو کے قریب سپیشل پولیس اہلکار تعینات کئے ہے ۔مگر بدقسمتی سے پچاس کے قریب ایسے پولیس اہلکار بھی ہے جو بعض افراد کے ذاتی ملازم ہے اور ان سے سیکورٹی کی ڈیوٹی لینے کی بجائے ان سے بیگار لئے جاتے ہے ۔جو محکمہ پولیس کے لئے شرم کی بات ہے ۔سلطان زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بونیر کے بہت سے اہم چیک پوسٹوں اور پولیس تھا نوں میں فورس کی کمی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی خیبر پحتون خواہ پرویز خٹک اور ائی جی پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سے رپورٹ طلب کرکے ایسے پولیس اہلکاروں کو چیک پوسٹوں اور تھانوں میں تعینات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بعض سپیشل پولیس فورس سے سمگلنگ بھی کروائی جاتی ہے جو چیک پوسٹوں اور ناکوں سے پولیس کی وردی کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے بااسانی بچ جاتے ہے ۔