پرُ اسرار بیگ بر آمد ہونے پر چھوٹا لاہور پولیس کی دوڑیں
صوابی( بیورورپورٹ)پرُ اسرار بیگ بر آمد ہونے پر چھوٹا لاہور پولیس کی دوڑیں لگ گئی تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح موضع انبار میں واقع فلائنگ کوچ آڈہ میں ایک پُر اسرار بیگ پڑا ملا جس پر لوگوں نے چھوٹا لاہور پولیس کو اطلاع دی بھاری تعداد میں مختلف تھانوں سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کر لی اور جب بیگ کو کھولا گیا تو اس سے شناختی کارڈ ، سٹامپ پیپر اور دیگر کاغذات ملے جو کسی مسافر سے بھول کر رہ گیا تھا دریں اثناء ڈی پی او صوابی جاوید اقبا ل کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ گوہر علی اور دیگر بھاری نفری پولیس نے دشمن سماج عناصر کے خلاف علاقہ تھانہ زیدہ کے حدود میں ٹھنڈکوئی،مرغز ،کڈی ،زیدہ،شاہ منصور و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوران آپریشن 2مجرمان اشتہاری،6افراد جو مجرمان اشتہاری کو امداد مہیا اور پناہ دینے کے جرائم میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لی ،جبکہ دوران سرچ اپریشن کرایہ داران ایکٹ کے تحت کئی افراد گرفتار جو کہ بغیر رجسٹریشن کے علاقہ میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے ،جبکہ 101مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تفتیش جاری ہے