شانگلہ میں پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

شانگلہ میں پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے علاقے بنگلئی میں پٹرول کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی4 دکانیں جل کر راکھ کے ڈھیر بن گئی،لاکھوں روپے کا سامان آئیل آگ کی نذر ہوگئی،انتہائی غریب ہے خاندان کا گزارہ اسی دکانوں اور کاروبار سے ہوتا تھا ،صوبائی حکومت اور مخیر حضرات مالی معاونت کریں،متاثرین کی سیسکوں میں فریاد۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے بنگلئی میں پیر کے روزانورالحق نامی پیٹرول ڈیلر کے دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس سے دو پیٹرول کے کان اور دو کریانہ کے دکان جل کر خاکستیر ہوگئی ،مقامی پولیس ،فائربریگیڈ کے عملہ اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ،جلنے والے پیٹرول کے دو دکان انورالحق اور کریانہ کے دو دکان فضل ودود کی ملکیت تھے،متاثرین نے کہا کہ ہم انتہائی غریب ہے خاندان کا گزارہ اسی دکانوں اور کاروبار سے ہوتا تھا ،صوبائی حکومت اور مخیر حضرات مالی معاونت کریں،متاثرین کی سیسکوں میں فریاد،پولیس تھانہ الوچ نے آگ کا وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا اور واقع کی ایف ائی ار تھانہ الوچ میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -