تحصیل کونسل مردان میں کچہری دھماکہ کے پولیس شہداء کیلئے قرارداد

تحصیل کونسل مردان میں کچہری دھماکہ کے پولیس شہداء کیلئے قرارداد

  

مردان (بیورورپورٹ )تحصیل کونسل مردان نے کچہری دھماکہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو سرکاری اعزاز سے نوازنے کی قرارد اد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ کونسل کا اجلاس کنوینئر مشتاق سیماب کی صدارت میں ہوا۔ جس میں اراکین کونسل مردان دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ تحصیل ناظم محمد ایوب خان نے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن مردان اپنی آمدن بڑھانے کیلئے میلہ جات کے ٹھیکے 30تا 40فیصد اضافے پر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی۔ کہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاکہ ٹی ایم اے کے آمدن میں مزید اضافہ ہوجائے۔اور وہ آمدن عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں۔ اس موقع پر تحصیل کونسلرز ظاہر خان ، ملک ایاز ، سید عالم بابا ، عارف خان، حاجی محمد امین ، ہارون فدا محمد ، وقار خان، ڈاکٹر طفیل ، شاکر ، عالمگیر ، کلیم اللہ باچا ، شاہ فہد ، الیاس اور اشفاق لودھی نے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی اور کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائے۔ ٹی ایم او احسان اللہ نے اراکین کونسل کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی اور کہا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ تحصیل کونسل کے اجلاس میں رورل ایریا میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دو الک الک کمیٹیاں بنائی گئی ۔ دونوں کمیٹیاں متعلقہ محکموں کے حکام کے ساتھ ملکر تمام امور کے بارے میں عملی اقداما ت اٹھائیں گے۔ آخر میں کنوینئر نے رولنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تحصیل کونسل کی تمام اجلاسوں میں افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ ورنہ انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -