مردان ،تحصیل کونسل کے مردوخواتین کونسلروں کا احتجاجی مظاہرہ
مردان (بیورورپورٹ )تحصیل مردان کے درجنو ں مرد اور خواتین کو نسلر وں نے اختیا رات نہ ملنے کے خلا ف اجلا س سے واک آوٹ کر کے پر یس کلب کے سامنے زبر دست احتجا جی مظا ہر ہ اور حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ اگر وہ بلد یا تی نظا م نہیں چلا سکتے تو اس سسٹم کو ختم کر کے عوام اور منتخب نما ئندوں کے ساتھ مز اق بند کرئے ۔مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صو با ئی حکو مت کے خلا ف نعرے درج تھے ۔مظا ہر ے کے بعد پر یس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے اپو زیشن لیڈر ملک آیا ز، شاکر،ظا ہرخا ن اور عالمگیر ایڈو کیٹ نے کہا کہ ہما را احتجا ج تحصیل نا ظم یا نا ئب نا ظم کے خلا ف نہیں ہے بلکہ بلد یا تی سسٹم کے خلا ف ہے ۔مقر رین نے کہا کہ 13 مہینے گزر نے کے با وجو د بھی کو نسلروں کو اختیا رات نہیں ملے صو با ئی حکو مت کی جا نب سے تر قیا تی فنڈ میں کٹو تی سے بلد یا تی ممبر ان کے مسا ئل میں اضا فہ ہوگیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تحصیل ممبران نے کہا کہ ان کو سیکر ٹر یز اور دفا تر فراہم کئے جا ئیں ۔انہو ں نے سپر یم کورٹ آف پا کستا ن سے مطا لبہ کیا کہ وہ بلد یا تی سسٹم پر سو مٹو ایکشن لے کر منتخب نمائندوں کو اختیارات دئیے جا ئیں یا پھر سسٹم کو ختم کیا جا ئے ۔ قبل ازیں تحصیل نا ظم حا جی ایو ب خا ن اور نا ئب نا ظم مشتا ق سیما ب نے کو نسلروں کو منا نے کی بھر پور کو شش کی تا ہم وہ نا کا م رہے۔