صوابی میں ڈسٹرکٹ کونسل میں 66653780 روپے کا بجٹ پیش
صوابی (بیورورپورٹ)ضلع ناظم صوابی امیر الرحمن نے بجٹ برائے مالی سال 2017-16 مبلغ 66653780روپے پیش کیا بجٹ میں غیر تر قیاتی اخراجات کے لئے 58225904روپے جب کہ تر قیاتی اخراجات کے لئے 7286540روپے مختص کئے گئے ہیں بجٹ میں ضلع کونسل کے اخراجات کے لئے 1141336روپے رکھے گئے ہیں بجٹ کا اجلاس ضلع کونسل کے کنوینئر حاجی عصر خان کی صدارت میں ہو ا اجلاس کے بعد ضلع ناظم نے اراکین کونسل کے ہمراہ اتحادی ارکان اور اپوزیشن ارکان کونسل کے بجٹ کے حوالے سے پیدا ہونے والے گلے شکوئے دور کر کے ان کے دفاتر گئے اور تعاون کر نے پر ان کا شکریہ ادا کیا ناظم ڈسٹرکٹ کونسل صوابی امیر الرحمن نے بجٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ اس سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا کہ یہ ایوان ضلع صوابی کے عوام کی وسائل کا آمین ہے ضلعی حکومت محدود وسائل اور لا متناہی مسائل کے باجو ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرئے گی ہم منتخب نمائندوں اور عوام کے تعاون سے صوابی کی تقدیر بدل دینگے اور صوابی کو ایک مثالی ضلع بنائینگے ۔ امیر الرحمن نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ بحیثیت ضلعی ناظم اپنی معیاد کا دوسرا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں جس کے لئے تمام اراکین کونسل ، سرکاری آفسران اور خاص کر مالیات و منصوبہ بندی ترقی سیکشن ( ڈپٹی کمشنر آفس) کی سرکاری ملازمین کا مشکور ہوں اور مجھے پورا پورا احساس ہے کہ مذکورہ سیکشن کے اہلکاران نے انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود بجٹ 2016-17کو تیار کرنے میں کافی محنت کی ہے اراکین کونسل آج بدھ کوبجٹ پر بحث کر کے کل جمعرات کو اس کی منظوری دینگے