مٹہ ،تحصیل کی تعمیر وترقی مشترکہ ذمہ داری ہے ،تحصیل ممبران

مٹہ ،تحصیل کی تعمیر وترقی مشترکہ ذمہ داری ہے ،تحصیل ممبران

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان )تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے ۔کہ اس وقت مٹہ تحصیل کی تعمیر وترقی میں ٹی ایم اے مٹہ اہم کردار ادا کررہے ہے ۔اور تمام ممبران ملکر مٹہ تحصیل کی تعمیر وترقی کیلئے کام کرینگے ۔ اپوزیشن ایوان کا ایک اہم حصہ ہے ۔انکے کردار بھی ٹی ایم اے مٹہ کیلئے انتہائی اہم ہے ۔علاقے میں جاری ترقیاتی کام مقررہ وقت اور معیار کیساتھ مکمل کی جایئگی ۔تمام ٹھیکدار ترقیا تی کا م مقررہ وقت میں مکمل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کی ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس جو سپیکر محمد حکیم کے زیر صدارت منعقد ہوا تھا ۔اس اجلاس سے ڈاکٹر امجد علی ۔عادل خان ایڈوکیٹ ۔نجیب اللہ ۔مٹہ سے تبدیل ہونے والے ٹی ایم او محمد خالق خان ۔اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں سپیکر محمد حکیم نے تبدیل ہونے والے ٹی ایم او محمد خالق خان کو مٹہ میں تاریخی بہترین کارکر دگی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک قرداد ایوان میں پیش کی ۔جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کی ۔جبکہ اس موقع پر محمد خالق خان نے بھی انکے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر ایوان ۔مٹہ بازار ۔میڈیا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔اور مٹہ تحصیل کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم عبداللہ خان نے کہا ۔کہ سابق ٹی ایم او مٹہ محمد خالق خان نے جو اہم کردار مٹہ ٹی ایم اے کو فعال بنانے کیلئے ادا کیا ہے ۔وہ ایک ریکارڈ ہے ۔جس پر ہم انکے تہہ دل سے شکرگذار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل کی ترقی ٹی ایم اے مٹہ اور اس ایوان کے اولین ذمہ داری ہے ۔اور انشاء اللہ یہ ایوان اپنا یہ ذمہ داری پوری کرکے دم لیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -