سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی ،44اشتہاری185جرائم پیشہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی ،44اشتہاری185جرائم پیشہ گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سٹی ،کینٹ اوررورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کارو ائیاں کرتے ہوئیتین دنوں کے دوران44 اشتہاری مجرمان سمیت 185 جرائم پیشہ ومشتبہ افراداورسکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی ہدایت پرپشاور پولیس نے سٹی،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں3 دنوں کے دوران مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اور خصوصی ناکہ بندیاں کی گئی تھی ان چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران 44 اشتہاری مجرمان سمیت 185 جرائم پیشہ ومشتبہ افراداورسکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 38 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے12 کلو گرام ،240گرام ہیروئن،10بوتل شراب ، 05عدد کلاشنکوف،6 عدد رائفل، 2عدد ریپیٹر،ایک عدد کالا کوف،65عدد پستول اور1386عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -