اشتعال انگیز تقریر ، خواجہ اظہار کی حفاظتی ضمانت منظور

اشتعال انگیز تقریر ، خواجہ اظہار کی حفاظتی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر میں خواجہ اظہار الحسن کی سات دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔پیر کوسندھ ہائی کورٹ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی حفاظتی ضمانت سات روز تک کے لئے منظور کرلی۔ اور سات دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ہر مقدمے میں پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ۔ خواجہ اظہار نے اشتعال انگیز تقریر میں معاونت کے تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -