شہداء پیکج او ر ملازمت نہ دینے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہا ئی کورٹ کے جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے بڈھ بیر میں شدت پسندوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والے سپیشل پولیس فورس کے اہلکار خالد سعید کے اہل خانہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورشہداء پیکج کے تحت اس کے بھائی کو ملازمت نہ دینے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے زرتاج ا نورایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرشہید کے والد میراسلم کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تو عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارکابیٹا2013ء میں شیخ محمدی گرسٹیشن پر شدت پسندوں کے حملے کے دوران شہید ہوا اورعدالتی حکم پراس کے اہل خانہ کو شہیدپیکج کے تحت یکمشت رقم تو ادا کردی گئی لیکن جون2014سے مارچ2016ء تک کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئیں جبکہ شہید کے بھائی کو بھی بھرتی نہیں کیاجارہا ہے جس پرعدالت نے وہاں موجود ا یڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار احمد کو نوٹس جاری کیااورانہیں ہدایت کی کہ اس حوالے سے اگلے پیشی تک اپناجواب عدالت میں داخل کریں ۔