پشاور کے تین ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس نے پشاورکے تین ڈویژن میں کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا پشاور میں مردوں اور خواتین کیلئے قائم کردہ ٹوٹل 38پولینگ سٹیشنوں کی سکیورٹی کیلئے3 ایس پیز،14 ایس ڈی پی اوز51 انسپکٹرز سمیت 150 لیڈی پولیس اور مجموعی طور پر1758 پولیس افسران اور اہلکاران ڈیوٹیوں پر مامور ہونگے جنکی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے د یا گیاپشاور کے تینوں ڈیویژنز میں ٹوٹل 38 پولینگ سٹیشنز جن میں خواتین کے 17 اورمرد حضرات کیلئے 19 پولینگ سٹیشنزقائم کئے گئے ہیں جن کی فل پروف سکیورٹی کیلئے 1758 پولیس افسران اور اہلکاران ڈیوٹیوں پر مامور ہونگے جبکہ ہر پولینگ سٹیشن پر ایک انسپکٹر،دو سب انسپکٹر سمیت 35 اہلکاران کو تعینات کیا جائیگا اس کے علاوہ خواتین کے ہر پولینگ سٹیشن پر 7،7 لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹیاں سرانجام دینگی اس کے علاوہ امن وامان کے قیام کیلئے اضافی پولیس موبائل ٹیمیں اورریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی اپنے اپنے ڈویژن میں واقع پولینگ سٹیشنوں پر گشت کرتے رہینگے جبکہ ہر ڈویژن میں متعلقہ ایس پی خود اپنے ڈویژن میں قائم پولینگ سٹیشنز کی سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کریگا جنکی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز صاحب خود کرینگے۔ پولیس کے اعلی حکام نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید بیف اپ بنانے کی تاکید کی ۔ ایس ایس پی نے اس موقع پر پولیس افسران ایس پی سٹی ، کینٹ ، رورل اور سکیورتی اور جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں انتخابات کیدوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں اوراس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ انتخابات کے روز تمام ہوٹلوں اورسرائے کی بھی مکمل چیکنگ کی جائے اورپولینگ شروع ہونے سے قبل تمام پولینگ سٹیشنوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اورسنیپر ڈاگ کے زریعے کلیئر کرایا جائے تاکہ کسی قسم ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے قبل ہی روکا جاسکے ۔۔