ضلع کوہاٹ اور ملحقہ قبائلی علاقہ ایف آر کوہاٹ میں انتخابی فہرستوں پرسالانہ نظرثانی کا دوسرا مرحلہ شروع

ضلع کوہاٹ اور ملحقہ قبائلی علاقہ ایف آر کوہاٹ میں انتخابی فہرستوں پرسالانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)ضلع کوہاٹ اور ملحقہ قبائلی علاقہ (ایف آرکوہاٹ) میں انتخابی فہرستوں پرسالانہ نظرثانی 2016کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ اس سلسلے کا د وسرا مر حلہ(آج) 20 ستمبر سے شروع ہو گا جو 10اکتوبر2016 تک جاری رہے گا۔اس مقصد کے لئے مختلف مقامات پر 44 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ہر ڈسپلے سنٹر متعلقہ علاقہ کے رہائشیوں کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ فہرست برائے اضافہ جات میں نئے درج ہونے والوں کے کوائف کا معائنہ کرکے تسلی کرلیں کہ انکے نام اور کوائف درست طور پر درج ہیں۔کسی غلطی کی صورت میں شہری متعلقہ فارم پر کرکے اپنے کوائف کی درستگی کراسکیں گے۔ عوام الناس اور سیاسی رہنماؤں/کارکنوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے کوائف کی تصدیق کیلئے متعلقہ ڈسپلے سنٹر پر تشریف لے جائیں اور تصدیقی عملہ سے مکمل تعاون کرکے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طور پر کیاگیا۔