مردان شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 2خودکش جیکٹس،3ہینڈ گرنیڈ برآمد

مردان شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 2خودکش جیکٹس،3ہینڈ گرنیڈ برآمد

  

مردان (بیورورپورٹ )مردان شہر میں دہشت گر دی کا برا منصوبہ نا کا م بنا تے ہو ئے پو لیس اور حساس اداروں نے مشتر کہ سرچ آپر یشن کے دوران مبینہ دو دہشت گر دوں کو گر فتا ر کر کے ان کی نشا ند ہی پر کھیتوں سے دو خو د کش جیکٹ تین ہینڈ گر نیڈ برآمد کر دئیے۔آپر یشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو بھی گر فتا رکر لیاگیا اور ان کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کر دیا ۔اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں پر یس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی ایس پی سٹی سر کل شاہ ممتا ز خا ن نے بتا یا کہ مردان کچہر ی پر خودکش بم حملے کے بعد حسا س اداروں اور پو لیس کا سر چ اینڈ سٹر ائیک آپر یشن جا رہی ہے گز شتہ درمیا نی شب سٹی سرکل کے ملحقہ علاقوں کے آپریشن میں مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے اس دوران دودہشت گردوں کو گر فتا ر کر لیا گیا جن سے دوران تفتیش معلوم ہو ا کہ وہ شہر میں تبا ہی کا بڑا منصو بہ بنا رہے تھے جبکہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر کھتیو ں سے دو خود کش جیکٹ تین ہینڈ گر نیڈبھی بر آمد کر دئیے۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گر دوں سے مز ید تفتیش جا ری ہے اس لئے ان کے نا م صغیہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سر چ اینڈ سٹر ائیک آپر یشن میں حساس اداروں کے علاوہ مردان پولیس آرآرایف سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے حصہ لیا ۔ اپر یشن کے دوران دیگر 9 مشتبہ افراد کو بھی گر فتا ر کیا گیا ہے جن میں 5 مجر مان اشتہا ری شا مل ہے ۔گر فتا ر ملز ما ن سے تین کلاشنکوف، تین بندوق، ایک رائفل،9 عدد پستول اور 110 مختلف بور کے کارتوس، 7860 گرام منشیات بھی برآمد کر دیا۔کامیاب سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کو پر ڈی آئی جی مردان نے پولیس افسران کیلئے نقد انعامات و توصیفی اسناد دینے کی احکامات جاری کر دیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -