صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 9 ججز کے تبادلے

صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 9 ججز کے تبادلے

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات9ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں تبدیل ہونے والے ججوں میں ایڈیشنل رجسٹرار ایبٹ آباد سمیت 4ا یڈیشنل سیشن جج ٗ3 سینئرسول جج اور2 سول جج شامل ہیں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار اشتیاق ا حمد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ محمد آصف کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مردان تعینات کردیاہے ایڈیشنل سیشن جج بالاکو ٹ حق نوازخان کو ایڈیشنل رجسٹرار ابیٹ آباد بنچ ٗ ایڈیشنل سیشن جج ضیاء الحق کو مانسہرہ سے بالاکوٹ ٗ ا یڈیشنل سیشن جج غلام عباس کومانسہرہ ٗ سینئرسول جج صوابی حامد قاسم کو چترال ٗ سینئرسول جج راشد رؤف کو کرک سے صوابی ٗ سینئرسول جج حسن بانو کو جوڈیشل اکیڈمی سے کرک ٗ سول جج بونی شوکت علی کو چارسدہ جبکہ سول جج شیرعزیزکوڈیرہ اسماعیل خان سے دیرپائین تبدیل کردیاہے

مزید :

پشاورصفحہ اول -