ڈیرہ ،تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق متعدد زخمی

ڈیرہ ،تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق متعدد زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درانذہ کے علاقہ کوٹ فلک کے قریب تیز رفتا ر ڈاٹسن ڈرائیورسے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے قریبی علاقہ درانذہ کے گاؤں کوٹ فلک کے قریب مسافروں سے بھری ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی جس سے سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد ز خمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)انڈس ہائی روڈ گاؤں چاندانہ کے قریب تیز رفتار موٹرکار اور چنگ چی رکشہ کے تصادم میں 2خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،گاؤں سرداری والا میں رات کو گھر میں کام کرنے والی بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائی وے روڈ گاؤں چاندانہ کے قریب تیز رفتار موٹر کار اور چنگ چی رکشہ کے تصادم میں چنگ چی رکشہ پر سوار ڈرائیور اسلم ولد امام بخش سکنہ رمک ،رکشہ پر سوار خاتون بیگم بی بی زوجہ خالقدار سکنہ رمک اور زوجہ صادق شاہ سکنہ رمک موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔جن کو پروآ ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔دوسرے واقعے میں تھانہ کڑی خیسور کے علاقہ سرداری والا میں محمد رمضان کی بیٹی گھر میں رات کو کام کررہی تھی کہ سانپ نے اس کو ڈس لیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -