تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمر جنسی لگانے کے ثمرات آنا شروع ہو چکے مظفر سیدایڈووکیٹ

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمر جنسی لگانے کے ثمرات آنا شروع ہو چکے مظفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی لگانے کے ثمرات آنا شروع ہوچکے سکول و کالجز میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری اور نئی انرولمنٹ ننانوے فیصد بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے معیار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ہم سزا و جزا کی پالیسی پر کاربند ہیں اور جہاں کام چور و کرپٹ کی کڑی سرزنش ہوتی ہے وہاں محنتی اساتذہ اور اہلکاروں کو انعام بھی ملتا ہے بجٹ میں ایماندار اساتذہ اور ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے کروڑوں روپے کے اضافی فنڈز مختص ہیں ہم سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے میں سوفیصد کامیاب ہوئے ہیں وہ اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری خیراللہ حواری کی زیرقیادت اساتذہ کے نمائندہ وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے وزیر خزانہ کو اپنے بعض مسائل سے اگاہ کرنے کے علاوہ انکی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا نیز اپنی تنظیم کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ تعلیم و صحت سمیت مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انکی کامیابی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا مظفر سید ایڈوکیٹ نے معروضات کے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے کلاس روم کے مورچوں کو ہر گز نہ چھوڑیں تاکہ ہماری معاشی غلامی کا خواب دیکھنے والی ملک و قوم دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی گریذ 15 تک اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری ہو چکا جبکہ گریڈ 16اساتذہ کو خصوصی الاؤنس دینے کے نوٹی فیکیشن کا اجراء بھی جلد ہونے کو ہے اسی طرح سکیل 17تا 22ترقیوں کیلئے کمیٹی تشکیل پا چکی اور انکی سفارشات کی روشنی میں بھی مناسب اقدامات ہونگے اکاؤنٹس دفاتر میں اساتذہ کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جا رہے ہیں اور مزید کئی مراعات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اسلئے وہ پوری دلجمعی سے نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر توجہ دیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے تنظیم کے شعبہ متاثرین تعلیم کے زیراہتمام ہزاروں یتیم طلبہ و طالبات میں ضلعی سطح پر ہر سال باقاعدگی سے مفت درسی کتب و یونیفارم کی تقسیم اور اسطرح کی دیگر فلاحی سرگرمیوں پر اسکے کردار کو سراہا انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ کام حکومت کے کرنے کا ہے مگر افسوس کہ وفاق ایک طرف صوبے کے وسائل روک کر صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کو حیران و پریشان کرتا ہے تو دوسری طرف مرکزمیں فنڈز حکمرانوں کے اللوں تللوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں جماعت اسلامی کی مرکزی حکومت بنی تو یتیم و غریب کی کفالت اور تعلیم و صحت مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہوگی ہم عوام کو اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے پر مائل ہوتا دیکھ رہے ہیں جس کا عملی مظاہرہ وہ اگلے عام انتخابات میں کرینگے انہوں نے سرکاری سکولوں میں درسی کتب کے مفت اجرا پر اپنی جماعت کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف یہ سنہری روایت برقرار رکھی اور انٹر تک مفت درسی کتب کا اہتمام کیا بلکہ یکساں نصاب تعلیم اور سکولوں میں غائب سہولیات کا انقلابی قدم اٹھایا جس پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اب ہرپرائمری سکول میں دو نہیں بلکہ چھ کمرے اور چھ اساتذہ لازمی ہونگے سکولوں کی مخصوص ڈیزائن کے مطابق اعلیٰ معیار کی تعمیر ہو گی اور پانی، لیٹرین، شمسی بجلی، پنکھوں اور کولر سمیت بنیادی سہولیات کا اہتمام ہو گاجس کا ماضی میں سوچا تک نہیں گیا وزیرخزانہ نے یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم و صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے علاوہ غریب طلبہ، اساتذہ اور دیگر محروم طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے نئے پیکیج دینے کی پوری کوشش کی جائے گی۔