عوام ایکسپریس حادثہ کے اسسٹنٹ ڈرائیور 1995میں میڈیکل ان فٹ‘ 2002 میں نوکری سے فارغ‘ حکم امتناعی حاصل کیا ہوا تھا

عوام ایکسپریس حادثہ کے اسسٹنٹ ڈرائیور 1995میں میڈیکل ان فٹ‘ 2002 میں نوکری سے ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ٹرین حادثہ کے مبینہ ذمہ دار عوام ایکسپریس کے اسسٹنٹ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ڈرائیور اظہر قیصر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے 1995میں ڈویژنل میڈیکل آفیسر نے میڈیکل میں ان فٹ قرار دیا تھا یہ ویژن ٹیسٹ مین بھی ناکام ہوگیا تھا بعد ازاں اسے ایل ڈی سی سے یو ڈی سی کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی تھی۔2009ء میں اظہر قیصر کو دوبارہ میڈیکل بورڈ نے تندرست قرار دیدیا اور اسے اسسٹنٹ ڈرائیور بنادیا گیا واضح رہے کہ اظہر قیصر کو 2002میں یو ڈی سی کے عہدہ سے نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا لیکن اس نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ہوا تھا۔

ٹرین حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -