جاپان حکومت کی مہمند ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت‘ جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

جاپان حکومت کی مہمند ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت‘ جاں بحق ہونیوالے ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر) حکومتِ جاپان نے مہمند ایجنسی فاٹا میں 16 ستمبر کو مسجد (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر دِلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان دہشت گردی کے اِن تمام واقعات کی سخت مذمت کرتا ہے اُنھوں نے کہا کہ کسی بھی وجہ کو دہشت گردی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔اُنھوں نے اِس موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوے دہشت گردی کے اِس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دِلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جاپان حکومت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -