پی سی جی اے کے انتخابات‘ سی ای سی کی 15 نشستوں پر جنرز گروپ کامیاب
ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے انتخابات برائے سال2016-17ء میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی15خالی نشستوں پر جنرز گروپ کامیاب ہوگیا‘پروگریسو گروپ کوئی نشست نہیں جیت سکا‘ جنرز گروپ نے پنجاب اور سندھ میں کلین سویپ کردیا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
پنجاب میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی11اور سندھ میں 4نشستوں پر جنرز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا‘ آٹھ سال بعد ہونے والے الیکشن میں جنرز گروپ نے پروگریسو گروپ کو مات دے دی پی سی جی اے کی30سیٹوں کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جنرز گروپ کو 100فیصد اکثریت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ15نشستوں پر پہلے ہی جنرز گروپ کے ممبران ہیں پی سی جی اے کے سینئر وائس چےئرمین‘ وائس چےئرمین اور چےئرمین کے عہدوں پر جنرز گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوجائیں گے جنرز گروپ نے سال 2016-17 کے لئے ڈاکٹر جسومل کو امیدوار نامزد کررکھا ہے جو صوبہ سندھ(ساؤتھ زون)سے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھاری اکثریت سے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں جس سے ان کے بلا مقابلہ چےئرمین منتخب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ‘ جنرز گروپ کی جانب سے نومنتخب ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شیخ اخلاق احمد (خانیوال)‘قیصر رضا(لیہ)‘محمد سلیم اختر(ڈیرہ غازی خان)‘افتخار علی جاوید(راجن پور)‘ڈاکٹر جسو مل (ٹنڈو آدم)‘مدثر حسین(ٹوبہ ٹیک سنگھ)‘میاں نوید ایاز( احمد پور شرقیہ)‘محمد اویس حفیظ(بہاولنگر)‘ پریم چند کوہستانی(نواب شاہ)‘مہتاب احمد چیمہ(رحیم یار خان)‘محمد سلیم(رحیم یار خان)‘داؤد احمد کریم(وہاڑی)‘سومل داس(گھوٹکی)شامل ہیں‘پروگریسو گروپ کے چےئرمین اور پی سی جی اے کی چےئرمین شپ کے امیدوار رانا محمد سلیم بھی شکست سے دوچار ہوگئے۔
انتخابات