کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنے پر ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اصغر رفیع

کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنے پر ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اصغر ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) صدر ایمپلائز یونین سی بی اے ایم ڈی اے اصغر رفیع کھادل نے کہا ہے اے ڈی جی ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو نے اپنی تعیناتی کے بعد ادارے کیلئے بدنامی کا باعث ثابت ہوئے انہوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جس پر ہماری یونین نے آواز اٹھائی اور ہمیں ذاتی انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین آفس ہنگامی پریس کانفرنس (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی خود مختیار ادارے میں یونین آفس کے قیام پر پابندی نہیں ایم ڈی اے واحد ادارہ ہے۔ جہاں کرپشن کے خلاف آواز پر بلند کرنے پر ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اے ڈی جی عدالتی فیصلوں کی توہین کر رہے ہیں۔ ورکرز کو حراساں کر رہے ہیں اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ یونین کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اصغر رفیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -