ٹریفک حادثات نے3جانیں لی لیں خاتون سمیت 3افراد کی خودکشی

ٹریفک حادثات نے3جانیں لی لیں خاتون سمیت 3افراد کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال، گگو منڈی ، جام پور، فتح پور (کرائم رپورٹر+نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں8 سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق 2زخمی ہوگئے‘ پسند کی شادی نہ ہونے اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خاتون سمیت 3افراد نے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
خودکشی کرلی اس سلسلہ میں ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق رام کلی کے قریب کاری کی ٹکر سے سڑک کراس کرتا 8سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے نشتر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔دریں اثناء بستی ملوک کے علاقہ کی رہائشی 45سالہ مختیار بی بی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا جس سے جاں بحق ہوگئی۔خانیوال سے نمائندہ کستان کے مطابق کچا کھوہ کے نواحی علاقہ 6/9-Rمیں گھریلو جھگڑے پر50سالہ شخص نذر عباس ولد اسلم سکنہ چکنمبر6/9-R نے ز ہریلی زرعی دوائی پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق نواحی گاؤں 403/E.Bکے رہائشی امانت علی ،عبدالرشید اور محمد اکرم موٹر سائیکل پر سوار اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ جب وہ چک نمبر 417/E.Bکے قریب پہنچے تو لاہور سے بورے والہ جانے والی تیز رفتار بس موٹڑ سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں امانت علی جاں بحق عبدالرشید اور محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے دو نوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والہ پہنچایا گیا ڈاکٹرز نے عبدالرشید کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ۔جام پور سے نمائندہ خصوصی ٗ نامہ نگارکے مطابق ملک محمد رمضان آرائیں المعروف لاہوری عرفان آباد کالونی سے موٹر سائیکل جارہے تھے جوں ہی وہ انڈس ہائی وے پر آئے تو راجن پور سے آنیوالے تیز رفتار شہزور ڈالہ ویگن نے ٹکر مار دی ٗ ریسکیو 1122کی گاڑی میں انہیں فوری طورپر ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے ۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ جام پور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ ان کی ناگہانی وفات پر سردار پرویز اقبال خان گورچانی ٗمخدوم ندیم احمدشاہ ٗ عبدالرزاق راجہ ٗ علامہ محمد حسین سلطانی ٗ قاری عابد حسین سلطانی ٗ حاجی محمد اکرم قریشی ٗ ملک کریم نواز آرائیں ٗ ملک بشیر احمد آرائیں ٗ ملک احسان عمران آرائیں ٗ حاجی عبدالحمید قریشی ٗ مرزا تصدق حسین خان ٗ سردار حضور بخش خان گلفاد ٗ ملک سجادحسین ببر الطاف خان مستوئی ٗ رائے واجد حسین ٗ طارق یٰسین ڈاہا ٗ فاروق گوپانگ ٗ تسلیم احمد خان ڈاہا ٗ محمد عرفان پرنس اور دیگر نے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ مرحوم کی رسم قل خوانی بروزبدھ 21ستمبر بوقت 9بجے عرفان آباد کالونی میں ادا کی جائے گی۔فتح پور سے سٹی رپورٹرکے مطا بق گزشتہ رو ز 24سا لہ محمد عمرا ن ولد کا لو سکنہ چکنمبر 298/TDAنے 12بو ر بندو ق کا فا ئر کر کے خو د کشی کر لی بندو ق کا فا ئر اس کی چھا تی پر لگا جس سے وہ مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا وجہ عنا د شا دی میں نا کا می بتا ئی جا تی ہے مر حو م جس جگہ شا دی کا خوا ہش مند تھا لڑکی کی شا دی کہیں اور طے کر دی گئی دو ستو ں کے طعنو ں سے تنگ آکر محمد عمرا ن نے خو د کشی کر لی ٹی ایچ کیو ہسپتا ل فتح پورمیں پو سٹ ما رٹم کے بعد لا ش ورثا ء کے حوا لے کر دی گئی قا نو نی کا روا ئی جا ری ہے۔
حادثات، خودکشی