نئی ڈسٹرکٹ جیل راجن پور 18 اکتوبر کو فعال ہوگی

نئی ڈسٹرکٹ جیل راجن پور 18 اکتوبر کو فعال ہوگی

  

مٹھن کوٹ(نامہ نگار) ایک ارب روپے سے زائد لاگت سے عاقل پور رودڈراجن پور میں تعمیر ہونے والی نئی ڈسٹرکٹ جیل 18 اکتوبر کوفنکشنل ہو جائے گی پرانی جیل جوکہ تقریباً ڈیڑھ صدی قبل تعمیر کی گئی تھی نئی عمارت میں شفٹ کر دی جائے گی اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ کی ایک معائنہ ٹیم نے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان زون شوکت فیروز کی سربراہی میں نئی تعمیر ہونے والی جیل کا معائنہ کیا ٹیم کے دیگر ارکان محکمہ داخلہ پنجاب کے سیکشن آفیسر ملک زوار حسین،ایکسئن واپڈا کنسٹریکشن شیراز غفور،ایکسئن بلڈنگ مجید خان او رجیل سپرنٹنڈنٹ بشیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈی آئی جی شوکت فیروز نے بتایا کہ جیل کی نئی عمارت جدید طرز پر تعمیر کی گئی ہے جس پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئی اور نئی جیل 52 ایکڑ رقبہ پر تعمیر کی گئی ۔ اس میں ایک ہزار قیدیوں کے لئے 9 بیرکیں تعمیر کی گئیں ۔ صفائی ستھرائی اور ہوا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے اور قیدیوں کی تربیت کے لئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا گیا۔اس موقع پر بشیر خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کی دینی تعلیم کے لئے ایک درسگاہ بھی تعمیر کی گئی ہے اور اس میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے جدید سیکورٹی سسٹم نصب کیا گیا ہے قبل ازیں معائنہ ٹیم نے پرانی جیل کا معائنہ کیا اور جیل میں صفائی ستھرائی اور قیدیوں کے کھانے کو بھی چیک کیا انہوں نے عملہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا بعد میں معائنہ ٹیم نے عظیم صوفی شاعر اور روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دی۔

ٹیم /جیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -