جناح پارک جھولا ٹوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ٹھیکیدار کی ضمانت منظور‘ تھانہ شاہ رکن عالم سے ریکارڈ طلب

جناح پارک جھولا ٹوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ٹھیکیدار کی ضمانت منظور‘ تھانہ شاہ ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جناح پارک جھولاٹوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ٹھیکیدار کی 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس تھانہ شاہ رکن عالم سے27 ستمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

فاضل عدالت میں نیابت گل خٹک نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ عیدالاضحی کے دوسرے روز جناح پارک میں جھولاٹوٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہونے اور کئی افراد کے ذخمی ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہے اور اس کو غلط طورپربدنیتی کے تحت مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اس لئے درخواست گذارکی ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا جائے۔

ضمانت منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -