سنٹرل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کی انتخابی مہم میں تیزی، وفد آج ملتان پہنچے گا

سنٹرل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کی انتخابی مہم میں تیزی، وفد آج ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) سنٹرل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم میں تیزی آنا شروع ہوگئی۔ الیکشن مین حصہ لینے والے گروپوں نے صوبہ بھر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کے اضلاع میں الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں بخش الہٰی شید گروپ کا ایک وفد اپنے صدارتی امیدوار فیروز شاہین کی قیادت میں آج ملتان پہنچے گا۔ جہاں وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر امیدوار جنرل سیکرٹری فیض علی شاہ، امیدوار سینئر نائب صدر اول ظہیر میؤ، امیدوار سینئر نائب صدر دوئم اکرم ہانس، جونیئر نائب صدر نزاکت مگسی اور دوسرے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

انتخابی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -