بارایسوسی ایشن ملتان کی سکیورٹی کیلئے پنجاب بار کونسل سے فنڈز کی درخواست

بارایسوسی ایشن ملتان کی سکیورٹی کیلئے پنجاب بار کونسل سے فنڈز کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان کے ضلعی و پولیس حکام نے ہائیکورٹ اورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ڈی سی او نادرچٹھہ ، آر پی اواعظم سلطان تیموری، سی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
پی او ڈاکٹر رضوان اور نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورسیکورٹی اہلکاروں کو مختلف ہدایات جاری کیں اس طرح پارکنگ اور بار کے دا خلی راستوں پرسیکورٹی انتظامات بارے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا جو حکام کو پیش(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کی جائیں گی۔ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے بار کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے پنجاب بارکونسل سے سیکورٹی کمروں اورواک تھرو گیٹس کی تنصیب کے لئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات کی جانب سے وائس چیئرمین اورچیئرمین سیکورٹی کمیٹی پنجاب بار کونسل کے نام بھجوائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اورہائیکورٹ ملتان بنچ میں آمد و رفت کیلئے 6 دروازے استعمال ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک گیٹ ججز کے لئے مختص ہے۔جبکہ 3 گیٹ عام پبلک اور وکلاء صاحبان کے لئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ 2 گیٹ ہائیکورٹ بار میں صرف وکلاء کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان گیٹس پر ایک ایک سپاہی لوگوں کو چیک کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے جو کہ ناکافی ہے جو صرف خالی ہاتھوں سے لوگوں کو چیک کر رہا ہوتا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے اگر خدانخواستہ کوئی دہشت گرد وکلاء کی یونیفارم پہن کر ہائیکورٹ کی حدود میں داخل ہو جائے تو وہ کسی بھی ناگہانی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔ان سیکورٹی رومز کی تعمیر و تکمیل کے لئے پنجاب با ر کونسل فنڈز ریلیز کرے اور خود اس ذمہ داری کو نبھائے۔ نیزاس منصوبہ پر 7 یوم کے اندر عمل درآمد کر کے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتا ن کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے محفوظ کیا جائے۔
بار سکیورٹی