ملتان جنوبی پنجاب میں بجلی ،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری کاروبار زندگی شدید متاثر

ملتان جنوبی پنجاب میں بجلی ،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری کاروبار زندگی شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، سکندرآباد، وہاڑی، مٹھن کوٹ، رحیمیار خان (خصوصی رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری جس کے صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے تفصیل کیمطابق میپکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
سلسلہ ختم نہ ہو سکا 60 فیصد سے زائد ریکوری والے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی جس سے کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ملتان شہر میں رات 9 بجے سے صبح تک سوئی گیس کی عدم فراہمی سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ،محکمہ واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مزید طویل کردیا جس سے تاجر طلبا ء اورگھر یلو خواتین مزید اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئی رہی سہی کسر محکمہ گیس نے نکال دی جو رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک مسلسل لوڈ شیڈنگ جاری رہتی ہے دفتر اور سکول جانے والے افراد و طالبات ناشتہ سے محر وم رہتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حُکام سے مطالبہ کیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگارکیمطابق موسم تبدیل ہوے کی با وجود واپڈا حکام نے روش نہ بدلی ، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے اس موقعہ پرعوامی وسماجی اور شہری حلقوں انزل علی ، جما عت علی ، محمد اشفاق، ریحان علی ، محمد سرور، حسنین طارق، محمد اکرام، عبدالرحمن ، وقار رشید ، صدام حسین ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور جو گزشتہ الیکشن میں عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں ہوا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جا ئے۔مٹھن کو ٹ سے نا مہ نگار کے مطا بق بنگلہ دھینگن کے رہا ئشی ملک محبو ب ، ملک نا زک ، محمد حسین ، ملک محمد یو نس ،شا ہد عبا س ، را شد ، و دیگر نے کہا کہ مر غا ئی فیڈ ر سے تقر یبا 12گھنٹے کی غیر اعلا نیہ لو د شیڈ نگ ہو رہی ہے اکثر تو را ت کے وقت بجلی جا تی ہے تو رات کو مکین مچھرو ں کی پکڑ میں آجا تے ہیں اور ان کی را ت کی نیند یں حرا م ہو چکی ہیں لو ڈ شیڈ نگ اتنا زیا دہ ہے کی مسجدو ں میں پا نی بھی نہیں ہو تا بچے لا ئٹ نہ ہو نے کی وجہ سے پڑ ھ بھی نہیں سکتے انہو ں نے الز م عا ئد کیا ہے کہ بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ میں مٹھن کو ٹ کے لا ئن مین خو د بجلی بند کرتے ہیں انہو ں نے و زیر پا نی و بجلی عا بد شیر علی اور ایکسین را جن پور سے پرزور مطا لبہ کیا ہے کہ مر غا ئی فیڈ ر سے بجلی کی غیر اعلا نیہ لو د شیڈ نگ کا دو را نیہ کم کیا جا ئے۔رحیم یارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق رحیم یارخان شہراورگردونواح میں گرمی کی شدت میں کمی کے بجائے روزبروزاضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے ‘ دوسری جانب محکمہ واپڈاکے حکام نے بھی سکول‘ کالجزودفاترمیں جانے کے وقت‘ دوپہرکے وقت اوررات کے اوقات میں مقررہ کردہ شیڈول سے چارسے چھ گھنٹے زائدلوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جس سے شہریوں کوروزمرہ کے معمول انجام دینے میں پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ شادیوں کے سیزن کے باوجودکاروباری حلقوں کومعاشی مسائل کاسامناہے کاروبار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بری طرح متاثرہوگئے ہیں لیکن واپڈاحکام نے مبینہ رشوت وصول کرکے فیکٹری ایریازاورصنعتی یونٹس کوچوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی شروع کررکھی ہے شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔
لوڈشیڈنگ