شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف سینکڑوں ملازمین کا دھرنا

شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف سینکڑوں ملازمین کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال میں ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن،پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کی کال پر شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے سینکڑوں ملازمین آوٹ ڈور کے سامنے احتجاجااکھٹے ہو گئے ۔ ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عمران ارشدکی کال پر ضلعی صدر ایپکا چوہدری محمد بوٹا عابد،ضلعی جنرل سیکرٹری میا ں اکرام الحق،غلام مصطفٰے عباسی،حسن محمود چوہدری تحصیل صدرخانپور میاں عبدالحنان ،تحصیل صد ر صادق آباد چوہدری منیر ،مسعود خان دشتی،وقار خان نیازی شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے ہسپتال (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ملازمین نے پرائیویٹائزیشن کے خلاف شدید نعرے باز ی کی تمام ملازمین چوہدری محمد بوٹاعابد ،رانا محمد قاسم،عمران ارشد ،بابر شہزاد کی قیادت میں جلوس کی صورت میں پرنسپل آفس کے باہر جمع ہوئے ۔جہاں ملازمین نے دھرنا دیا اس موقع پر وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر امجد ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ریاض ودیگر عہدیداران ، ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر سٹاف مسرت ناز ،سٹاف ثمینہ خوشی،سٹاف امبرین شمشاد،سٹاف بشری اور دیگر عہدیداران احتجاج میں ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی پرائیویٹا ئزیشن کے خلاف وہ بھر پور احتجا ج کریں گے۔ حالات کی شدت محسوس کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد ،ایم این اے مائزہ حمید گجر موقع پر پہنچ گئے حکومتی اراکین نے چوہدری بوٹا عابد ،رانا محمد قاسم،عمران ارشد ،غلام مصطفے عباسی ،بابر شہزاد،و دیگر عہدیداران سے ملاقات کرکے حالات سے آگاہی حاصل کی پھر ہسپتال انتظامیہ سے مذاکرات کرکے احتجاجی دھرنے میں آکر اعلان کیا کہ سیکرٹری صحت پنجاب و دیگر ذمہ داران سے بات ہو گئی ہے جس میں آج ایمرجنسی کو ٹھیکے پر دیے جانے کے ٹینڈر کو منسوخ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین یقین رکھیں ہسپتال کے کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیاجائے گا۔ میاں امتیاز احمد انے کہا کہ میں چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب سے اس سلسلہ میں بات کروں گا ۔میاں امتیاز احمد ،ایم این اے میڈیم مائزہ حمید گجر کی یقین دہانی پر ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران رانا محمد قاسم ،صدر عمران ارشد ،بابر شہزاد ،غلام مصطفٰے عباسی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندگان پر یقین رکھیں تمام ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر جائیں جس پر ملازمین نے احتجاج ختم کرکے اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر چلے گئے ۔
شیخ زید کالج