سرکاری محکموں میں کرپشن کرنیوالے ملازمین کیخلاف کاروائی کا حکم

سرکاری محکموں میں کرپشن کرنیوالے ملازمین کیخلاف کاروائی کا حکم

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی تمام ضلع حکومتوں کوسرکاری محکموں میں کرپشن کرنے والے افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیاہے ‘ جاری کردہ مراسلہ میں ضلعی حکومتوں کوسرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے عملی طور پرکرپٹ افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائریوں اورسزاؤں پرعملدرآمدیقینی بنانے کاکہاگیاہے اسی طرح (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

محکمہ اینٹی کرپشن کے سربراہان کوکرپشن میں ملوث افسران وملازمین کوقانون کے کٹہرے میں لاکرسخت کارروائی کرنے کابھی کہاگیاہے‘ حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے ایس ایس پی کوایک مراسلہ جاری کیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام توانائیاں بروئے کارلائیں اوران اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں اس کے علاوہ پولیس کوپابندکیاجائے کہ وہ چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کے عمل کویقینی بنائیں ۔

کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -