قتل کا مقدمہ ‘ ہنو مان گڑھ کے رہائشی کو سزائے موت و جرمانہ

قتل کا مقدمہ ‘ ہنو مان گڑھ کے رہائشی کو سزائے موت و جرمانہ

  

خانیوال (بیورو نیوز )ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 7/9-R ہنو مان گڑھ کے رہائشی کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا تفصیل کے مطابق تھانہ کچاکھوہ میں درج ہونے والے مقدمہ میں اپنی والدہ مسماۃ نسیم اختر بیوہ مستقیم اور بہن فرزانہ بی بی زوجہ محمد وکیل پر تشدد کررہا تھا کہ قریبی رہائشی محمد عابد ولد صادق انہیں بچانے کیلئے آیا تو غلام مرتضیٰ ولد مستقیم(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

قوم راجپوت سکنہ 7/9-R ہنومان گڑھ نے چھریوں کے وار کرکے عابد کو موت کی گھاٹ اتاردیا ۔ مقتول کی بیوہ نسیم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس پر گزشتہ روزکیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام مرتضیٰ کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے لاکھ روپے کی جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ۔

سزائے موت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -